محکمہ صحت پنجاب نے لاہور کے 13 سرکاری ہسپتالوں کو 6 سے 8 فروری تک ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے۔
تمام ہسپتالوں میں میڈیکل، نرسنگ، پیرامیڈیکل اسٹاف، ادویات، ڈرپس، ویکسین اور سرجیکل سامان کی مکمل دستیابی یقینی بنائی جائے۔بلڈ بیگ اور خون عطیہ کرنے والوں کی فہرست تیار کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔بسنت کے دوران ہسپتالوں میں بیڈز مختص کیے جائیں، اور ایکس رے، الٹراساؤند، سی ٹی سکین، اور ایم آر آئی مشینیں مکمل طور پر فعال رکھی جائیں۔ہسپتالوں میں فعال موبائل اور ٹیلیفون کنکشن موجود ہوں اور انتظامیہ فوری پلان تیار کر کے محکمہ صحت کو جمع کرائے۔