بنگلا دیش میں میقم برطانوی کونسلر کو سالانہ 20 ہزار پاﺅنڈز الاؤنسز کی ادائیگی کا انکشاف

بنگلا دیش میں میقم برطانوی کونسلر کو سالانہ 20 ہزار پاﺅنڈز الاؤنسز کی ادائیگی کا انکشاف

لندن: ٹاور ہیملٹس کی کونسلر سبینہ خان کو سالانہ تقریباً 20 ہزار پاﺅنڈز الاﺅنسز کے طور پر دیے جا رہے ہیں، جبکہ وہ گزشتہ 8 ماہ سے بنگلا دیش میں مقیم ہیں۔

ذرائع کے مطابق سبینہ خان نے مئی میں ایشیائی ملک کا سفر کیا اور اپنا زیادہ تر وقت وہاں گزارا، تاہم وہ آئندہ انتخابات تک بطور کونسلر خدمات جاری رکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ ٹاور ہیملٹس نے تصدیق کی کہ سبینہ خان کو ٹیکس دہندگان کے قیمتی وسائل سے یہ ادائیگی کی جا رہی ہے، اور وہ بنگلا دیش سے آن لائن میٹنگز میں شامل ہوتی رہی ہیں۔ٹاور ہیملٹس کے اہلکاروں نے اس صورتحال پر حیرانگی کا اظہار کیا کہ کونسلر کو فوری طور پر مستعفی ہونے پر مجبور نہیں کیا گیا۔