اشتہاری کی گرفتار کے دوران فائرنگ کا تبادلہ، بچی جاں بحق

 لاہور(خصوصی رپورٹ )صوبہ پنجاب کے ضلع بھکر میں اشتہاری ملزم کی گرفتار کے دوران فائرنگ کے تبادلے سے 7 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی جبکہ لیہ میں سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکار کی جانب سے ایک گھر پر چھاپے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق بھکر کے علاقے منگو چنگڑ میں اشتہاری ملزم کی گرفتار کے لئے سی سی ڈی نے گھر پر چھاپا مارا۔پولیس نے بتایا کہ چھاپے کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 7 سالہ بچی جاں بحق اور پولیس اہلکارزخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق اسی دوران ملزم فرار ہوگیا، جسے گرفتار کرنے کیلئے چھاپے مارے جارہے  ہیں۔پولیس نے مزید بتایا کہ اشتہاری ملزم اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب ہے