ڈیرہ اسماعیل خان : جرگے کے دوران فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق

جاں بحق ہونیوالے پیپلزپارٹی کے کارکن کے بھائی اور اہل خانہ تھے، گورنر کے پی کا سخت نوٹس
 ڈیرہ اسماعیل خان(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں جرگے کے دوران فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ ڈیرہ اسماعیل خانک ی تحصل پرو ا?کے میں واقع گاؤں منگل میں جرگے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق افراد کی لاشوں جبکہ زخمیوں کو علاج کیلیے تحصیل اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے تاہم فوری طور پر کوئی گرفتاری عمل میں نہیں ا?ئی، ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے ا?ئی کہ گزشتہ رات چھینی گئی تین موٹرسائیکلوں کے تنازع پر واقعہ پیش ا?یا ہے