نوجوان کی پھندا لگا کر خودکشی

 علامہ اقبال ٹائون میں18سالہ عدنان نے موت گلے لگا لی، پولیس نے کارروائی کا آغازکر دیا
 لاہور(کرائم رپورٹر)علامہ اقبال ٹائون کے علاقے میں 18 سالہ نوجوان نے خودکشی کر لی۔ریسکیو حکام کے مطابق 18 سالہ نوجوان نے خود کو پنکھے کے ساتھ پھندا لگا کر خود کشی کی جبکہ ریسکیو اہلکار جب جائے حادثہ پر پہنچے تو مذکورہ شخص پہلے سے مردہ حالت میں پایا گیا تھاریسکیو حکام کا مزید کہنا تھا کہ 18 سالہ عدنان کی لاش پولیس کے حوالے کر دی گئی ہے جبکہ پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے