پھندا لگا کر زندگی کا خاتمہ ، گولیاں نگلنے والا چل بسا

حسن ٹائون میں 48سالہ ندیم نے موت گلے لگا لی ،گیا35 سالہ بشیر دم توڑ گیا ، 25سالہ فیاض کا اقدام 
 لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ سبزہ زار کے علاقے میں 48سالہ شخص نے نامعلوم وجہ پر گلے میں پھندا ڈال کر زندگی ختم کر لی۔ایدھی فائونڈیشن کے ترجمان کے مطابق تھانہ سبزہ زار کے علاقے حسن ٹائون کے رہائشی 48 سالہ ندیم یونس نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی ،ایدھی ترجمان کے مطابق کاہنہ کے علاقے میں خودکشی کی کوشش کرنے والا شخص دورانِ علاج دم توڑ گیا35 سالہ محمد بشیر ولد عبد الحمید نے چھ روز قبل گھریلو ناچاقی سے دل برداشتہ ہو کر گولیاں کھا کر خودکشی کی کوشش کی تھی،جو گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیاکاہنہ کے علاقے میں 25سالہ نوجوان نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کرخودکشی کی کوشش کی ذرائع کے مطابق کاہنہ چوکی صوئے آصل کے علاقہ میں نوجوان نے خودکشی کی کوشش کی پولیس کے مطابق 25سالہ فیاض نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھائیں۔متاثرہ نوجوان کو طبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی