مری میں وزیر اعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے اہم ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

مری میں وزیر اعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے اہم ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم شہباز شریف نے مری میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے اہم ملاقات کی، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال، حکومتی امور، پارٹی کے اندرونی معاملات اور وفاقی و پنجاب حکومت کی کارکردگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔ملاقات کے دوران نواز شریف نے حکومت کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں تاکہ عوام کو بہتر سہولیات اور حکومتی خدمات فراہم کی جا سکیں۔ دونوں رہنماؤں نے ملکی استحکام اور ترقی کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔یہ ملاقات اس وقت ہوئی ہے جب ملک میں سیاسی اور اقتصادی حالات میں بہتری کے لیے کوششیں تیز کی جا رہی ہیں، اور مسلم لیگ ن کے رہنما اپنی پارٹی اور حکومت کی کارکردگی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔