لاہور(سپیشل رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے نامور کامیڈین اور اداکار اللہ رکھا پیپسی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اللہ رکھا پیپسی کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ان کے اہلِ خانہ، مداحوں اور پاکستان کی شوبز انڈسٹری کے لیے ایک بڑا صدمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نے اپنی بے مثال صلاحیتوں، منفرد مزاح اور شاندار اداکاری کے ذریعے تھیٹر اور فلم انڈسٹری میں ایک منفرد مقام حاصل کیا اور برسوں تک اپنے فن سے لاکھوں لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں