مختلف اہم ذمہ داریوں پر فائز رہ چکے ہیں‘ وزیراعظم کی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا
اسلام آباد(آ ئی این پی ) وزارت اطلاعات کے سینئر افسر اشفاق احمد خلیل وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات کے عہدے پر تعینات ہو گئے ۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن جاری ہوگیا ۔،اشفاق احمد خلیل اس سے قبل وزارت اطلاعات و نشریات میں ایڈیشنل سیکریٹری کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے جبکہ اشفاق احمد خلیل وزارت اطلاعات میں مختلف اہم ذمہ داریوں پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔ اشفاق احمد خلیل نے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ پشاور میں ڈائریکٹر جنرل، پاکستان ایمبیسی ٹوکیو جاپان میں پریس قونصلر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں،اس کے علاوہ وہ ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلی کیشنز، پیمرا، انفارمیشن سروس اکیڈمی اور پی آئی ڈی میں مختلف اہم عہدوں پر بھی فائز رہے ہیں