نمازِ جنازہ جوہر ٹائو ن لاہور کی جامع مسجد ربیع القرآن میں ادا کی گئی
لاہور(آئی این پی )پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور فیڈرل کونسل کے رکن الطاف احمد قریشی انتقال کر گئے۔ پارٹی حلقوں اور سیاسی رہنمائوں نے انی اچانک وفات پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے ۔ الطاف احمد قریشی کی نمازِ جنازہ جوہر ٹائو ن لاہور کی جامع مسجد ربیع القرآن میں ادا کی گئی میں پارٹی رہنما، کارکنان، عزیز و اقارب اور معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے اس افسوسناک موقع پر مرحوم کے خاندان سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ الطاف احمد قریشی پارٹی کے مخلص، باوفا اور دیرینہ ساتھی تھے جنہوں نے ہمیشہ پارٹی کے لیے اپنی خدمات سرانجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ غم کی گھڑی پورے پیپلز پارٹی کے لیے ایک بڑا نقصان ہے، اور ہم مرحوم کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر حسن مرتضی نے بھی تعزیتی پیغام میں کہا کہ الطاف احمد قریشی ایک نڈر اور بااصول سیاستدان تھے جنہوں نے اپنی زندگی عوامی خدمت اور پارٹی کی مضبوطی کے لیے وقف کر دی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔پارٹی کے رہنما شہزاد سعید چیمہ نے کہا کہ الطاف احمد قریشی کی وفات سے ایک خلا پیدا ہو گیا ہے جسے پر کرنا ممکن نہیں۔