بلوچستان پر حملہ پاکستان پر حملہ ،، قوم '' ہفتہ یکجہتی بلوچستان'' منائے، مصطفیٰ ملک

وقت آ گیا ہے کہ تمام سیاسی اختلافات بھلا کر بلوچستان کو یکجہتی، محبت اور بھائی چارے کا واضح پیغام دیا جائے
اسلام آباد(آن لائن)بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر پاکستان مسلم لیگ (ق) نے سخت ردعمل دیتے ہوئے پوری قوم سے‘‘ہفتہ یکجہتی بلوچستان’’منانے کی اپیل کی ہے۔مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان مصطفیٰ ملک نے کہا ہے کہ پوری قوم بلوچستان کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور وقت آ گیا ہے کہ تمام سیاسی اختلافات بھلا کر بلوچستان کو یکجہتی، محبت اور بھائی چارے کا واضح پیغام دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم کی طرف سے یہ پیغام جانا چاہیے کہ پاکستان متحد ہے، بلوچستان تنہا نہیں۔مرکزی ترجمان کے مطابق پارٹی سربراہ چوہدری شجاعت حسین بلوچستان میں حالیہ واقعات پر شدید افسردہ ہیں اور مسلم لیگی قیادت بلوچ عوام، پولیس، ایف سی اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے