14 اگست کو وزیراعلی مریم نواز شریف معرکہ حق پارک اور میوزیم کی نقاب کشائی کریں گی
لاہور(آئی این پی )پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب میں ڈویژن، ضلع اور تحصیل کی سطح پر 79 ویں یوم آزادی کی تیاریاں قومی جوش و جذبے سے جاری ہیں،معرکہ حق سے سرشار قوم 79 واں یوم آزادی تاریخی انداز میں منائے گی۔جشن آزادی کی تیاریوں کے حوالے سے اپنے بیان میں صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جشن آزادی کی تقاریب کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، 14 اگست کو وزیراعلی مریم نواز شریف معرکہ حق پارک اور میوزیم کی نقاب کشائی کریں گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف نے جشن آزادی مثالی انداز میں منانے کی ہدایت کی ہے،