جے یو آئی آج ملک بھر میں یوم دفاع وطن منائے گی:مولانا فضل الرحمن

وطن کا دفاع کرنا ہم پر فرض  اور ہمارا ایمانی حق ہے،ہر قربانی دیں گے:سربراہ جے یو آئی

اسلام آباد(آن لائن)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے آج  ملک بھرمیں یوم دفاع وطن منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ علماء خطباء جمعہ کے اجتماعات میں ہندوستان کی جارحیت کی مذمت کی قرارداد منظور کروائیں۔ایک بیان میں انہوں  نے کہااپنے وطن کے دفاع کے لیے ہر قربانی دیں  گے۔وطن کے دفاع کے لیے ہم سب ایک ہیں۔مولانا فضل الرحمان  نے کہا کہ ہماری بہادر فوج جو بڑی مضبوطی اور جرات کے ساتھ وطن کے دفاع کے لئے دشمن کے سامنے کھڑی ہے۔پوری قوم ان کی پشت پر ہے۔انہوں نے کہا کہ وطن کا دفاع کرنا ہم پر فرض بھی اور ہمارا ایمانی حق ہے۔قوم دشمن کی ہر  جارحیت کا جواب دینے کیلئے سیسہ پلائی   دیوار ہے۔