جمعہ کے بعد احتجاج کا اہتمام کیا جائے گا، کارکن کالی پٹیاں باندھیں گے، ناصر عباس
تمام ٹکٹ ہولڈرز اور ایم پی ایز کو اپنے اپنے حلقوں میں احتجاج کرنے کی ہدایت
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک تحفظ آئین پاکستان نے آج ملک بھر میں یومِ سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔وائس چیئرمین تحریک تحفظ آئین پاکستان علامہ ناصر عباس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب کے تمام حلقوں میں نمازِ جمعہ کے بعد احتجاج کا اہتمام کیا جائے گا، احتجاجی کارکن کالی پٹیاں باندھ کر اپنے احتجاج کا اظہار کریں گے۔دوسری جانب پی ٹی آئی قیادت نے تمام ٹکٹ ہولڈرز اور ایمٓپیٓایز کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں اس یومِ سیاہ کے موقع پر احتجاج کریں۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ احتجاج آئین کو اصل حالت میں بحال کرنے اور عدلیہ کی آزادی کو تحفظ دینے کے لیے ہے، ان کا دعویٰ ہے کہ نئی ترمیم نے عدلیہ کو انتظامیہ کے تابع کردیا ہے۔