کشیدہ صورتحال، ڈی جی خان سے بلوچستان جانے والے تمام راستے بند

ڈی جی خان(آئی این پی ) بلوچستان کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پنجاب بلوچستان سرحدی راستے کو ہر طرح کی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد عثمان خالد نے بتایا کہ بلوچستان جانے والی تمام ٹریفک کو روک دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فی الحال مسافر ڈی جی خان کے راستے بلوچستان نہیں جاسکتے، بین الصوبائی سرحدی مقامات بواٹہ، راکھی گاج اور تونسہ موسی خیل روڈ ہر طرح کی ٹریفک کے لئے معطل ہے، کسی بھی گاڑی کو پنجاب سے بلوچستان جانے کی اجازت نہیں ہے۔