راولپنڈی(آئی این پی ) راولپنڈی میں پولیس اور انتظامیہ نے تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر اڈیالہ جیل جانے والے تمام رستے بند کردئیے ۔ تفصیل کے مطابق اڈیالہ جیل کی طرف جانے والے راستوں کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا جبکہ جیل جانے والی مرکزی شاہراہ کو ہر طرح کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ۔اڈیالہ جیل روڈ پر جگہ جگہ پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی ہے اور جیل جانے والے راستے پر کنٹینرز کھڑے کر دیے گئے ہیں جس سے رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل کی طرف کسی بھی مظاہرے کی اجازت نہیں ہے۔