پاک بھارت کشیدہ صورتحال: پی ٹی آئی کا حکومتی بریفنگ میں نہ جانے کا فیصلہ

 بھارتی پروپیگنڈے پر اصولی موقف کو قوم کے سامنے رکھا، حکومت کو آل پارٹیز کانفرنس بلانی چاہیے تھی،سیاسی کمیٹی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اپوزیشن جماعت پاکستان تحریکِ انصاف نے حکومتی بریفنگ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔سیاسی کمیٹی پی ٹی آئی کے اعلامیے کے مطابق پی ٹی آئی نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کی ہے، بانی پی ٹی آئی نے قوم کے نام پیغامات میں دہشت گردی کی مذمت کی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بانی نے قومی یک جہتی اتحاد اور داخلی استحکام کی ضرورت پر زور دیا، بیرونی جارحیت کی صورت میں ملک کے دفاع کے لیے صفِ اوّل میں ہوں گے۔اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ پی ٹی آئی نے بھارتی پروپیگنڈے پر اصولی موقف کو قوم کے سامنے رکھا، حکومت کو آل پارٹیز کانفرنس بلانی چاہیے تھی۔