پشاور ایف سی ہیڈکوارٹرز دھماکوں کی تفتیش ، سہولت کار افغان نکلے

خودکش دھماکوں کی تمام منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی تھی، واقعے کے بعد دہشتگردوں کے خلاف اہم گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی ہیں
پشاور(آئی این پی )پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پرخودکش دھماکوں کی تفتیش میں اہم پیشرفت ،تفتیشی حکام کے مطابق خودکش بمباروں کے سہولت کاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے۔تفتیشی حکام کے مطابق خودکش بمباروں کے سہولت کاروں کی نشاندہی کرلی گئی ہے اور انکا تعلق بھی افغانستان سے تھا،خودکش دھماکوں کی تمام منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی تھی۔ واقعے کے بعد دہشتگردوں کے خلاف اہم گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی ہیں۔سہولت کاروں کی شناخت کے بعد واقعے کے دیگرپہلوئوں کی تحقیقات تیزکردی گئی ہیں،یاد رہے کہ 24 نومبر کے حملے میں 3 ایف سی جوان شہید اور 5 زخمی ہوئے تھے جبکہ دہشتگردانہ کارروائی کے دوران 8 شہری بھی زخمی ہوئے تھے۔