موٹرسائیکل راولپنڈی سے چوری کی گئی ، ایف آئی ار متعلقہ تھانے میں درج تھی
پشاور(آئی این پی )پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل چوری کی نکلی۔محکمہ انسداد دہشتگردی کی جانب سے ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملے کی تحقیقات جاری ہیں جس میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔ خیبر پختونخوا پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی جانب سے استعمال کی جانے والا موٹر سائیکل چوری کی تھی۔پولیس حکام کے مطابق موٹرسائیکل راولپنڈی سے چوری کی گئی جس کی چوری کی ایف آئی ار متعلقہ تھانے میں درج تھی۔