خودکش حملہ آورکاتعلق افغانستان اور کالعدم تنظیم سے ہے‘ سی ٹی ڈی کی کارروائی میں مارے گئے
پشاور (آئی این پی )پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الخوارج کا خودکش حملہ آور سہولت کار سمیت ہلاک ہوگیا، خودکش بمبار کا تعلق افغانستان اور کالعدم تنظیم سے تھا ۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے شمشتو ارمڑ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے خودکش حملہ آور کو سہولت کار سمیت ہلاک کردیا۔ دہشت گرد کے قبضے سے خودکش جیکٹ،ایس ایم جی اوراسلحہ برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔