پشاور، ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملے کا مقدمہ نامعلوم دہشتگردوں کیخلاف درج

 ہلاک حملہ آوروں کے جسمانی اعضا کے نمونے  لیبارٹری بھجوا  دیئے گئے ہیں،سی ٹی ڈی
پشاور(آ ئی این پی )پولیس نے فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز پشاور پر دہشت گردوں کے حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج کرا دیا۔پولیس کے مطابق مقدمہ دہشت گردی کی دفعات کے تحت نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کیا گیا، مقدمہ مقامی ایس ایچ او عبداللہ جلال کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق دہشت گردوں نے ملکی سالمیت اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا، تین موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملہ کیا۔متن کے مطابق ایک حملہ آور نے گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑایا ، دو حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے اندر داخل ہوئے، جائے وقوعہ سے 27 سے زیادہ خول برآمد ہوئے