2246 ٹریڈرز کو پتنگوں اور ڈور فروخت کرنے کی اجازت ، خرید و فروخت کے ٹریڈرز کی رجسٹریشن کا عمل 8 فروری تک جاری رہے گا
پتنگوں اور ڈور کی خرید و فروخت کیلئے مجموعی طور پر 2504 درخواستیں موصول ہوئیں، 95 درخواستیں مسترد کر دی گئیں:لاہور ضلعی انتظامیہ
لاہور(سپیشل رپورٹر)لاہور میں بسنت کیلیے آج سے پتنگوں اور ڈور کی فروخت شروع ہوگی، اب تک 2246 ٹریڈرز کو پتنگوں اور ڈور فروخت کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔لاہور کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پتنگوں اور ڈور کی خرید و فروخت کیلیے مجموعی طور پر 2504 درخواستیں موصول ہوئیں، 95 درخواستیں مسترد جبکہ 163 ٹریڈرز کی رجسٹریشن کاعمل جاری ہے۔انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ پتنگوں اور ڈور کی خرید و فروخت کے ٹریڈرز کی رجسٹریشن کا عمل 8 فروری تک جاری رہے گا۔