6، 7 اور 8فروری لاہور میں بسنت میلہ
2001 کا پتنگ بازی پابندی آرڈیننس منسوخ ،پنجاب پتنگ بازی آرڈیننس 2025 پنجاب اسمبلی میں پیش،پتنگ سازی اور فروخت کیلئے رجسٹریشن کروانا لازمی ہوگی،پتنگ سازوں کی رجسٹریشن ڈپٹی کمشنر کریں گے:آرڈیننس متن
لاہور(کرائم رپورٹر) حکومت پنجاب کا بسنت سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔رپورٹ کے مطابق سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پورے لاہور میں بسنت منائی جائے گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور میں بسنت منانے سے متعلق جو قانون ہے اس پر سختی سے عملد آمد ہوگا۔پورے لاہور میں 6، 7 اور 8فروری کو بسنت منانے کا فیصلہ کیا گیا، اس دوران تمام موٹر سائیکل پر حفاظت کیلیے راڈز لگائی جائیں گی، ڈور کی تیاری مخصوص جگہوں پر لاہور میں ہوگی۔۔2001 کا پتنگ بازی پابندی آرڈیننس منسوخ کردیا گیا۔پنجاب پتنگ بازی آرڈیننس 2025 پنجاب اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔متن میں کہا گیا ہے کہ پتنگ سازی اور فروخت کیلئے رجسٹریشن کروانا لازمی ہوگی۔پتنگ سازوں کی رجسٹریشن ڈپٹی کمشنر کریں گے۔متن کے مطابق بغیر رجسٹریشن پتنگ و ڈور بناتے و بیچتے پکڑے جانے پر 5 سال تک سزا اور 5 لاکھ جرمانہ ہوگا۔پتنگ باز تنظیموں کیلئے بھی رجسٹریشن لازم قرار دی گئی ہے۔دھاتی ڈور، تندی اور تیز مانجے والی ڈور پر مکمل پابندی ہوگی۔دھاتی ڈور ، تندی اور تیز مانجے والی ڈور بناتے یا بیچتے ہوئے پکڑے جانے پر 5 سال تک سزا اور 20 لاکھ جرمانہ ہوگا۔سب انسپکٹر رینک کا پولیس افسر ممنوع مواد کی اطلاع پر بغیر وارنٹ گرفتاری کر سکے گا۔ممنوع مواد کی اطلاع پر بغیر وارنٹ تلاشی کی اجازت بھی ہوگی۔متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پتنگ بازی کی اجازت والے ضلع میں بغیر حفاظتی اقدامات کیے موٹر سائیکل چلانے پر پابندی ہوگی۔