لاہور میں بسنت میلہ، جگہ جگہ ڈور کی تیاری پر پابندی

پنجاب حکومت  کا جلو میں ڈور کی تیاری کے لیے جگہ مختص کرنے کا فیصلہ، اکتوبر میں رجسٹرڈ مینوفیکچررز کو ڈور لگانے کی اجازت دیے جانے کا امکان ہے
ڈور کی تیاری اور فروخت کے عمل کو رجسٹریشن کے ذریعے ریگولیٹ کیا جائے گا  غیر رجسٹرڈ مینو فیکچرر کو ڈور بنانے یا فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
لاہور ( کرائم رپورٹر) پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت 2027 کے ایس او پیز کی تیاری پر کام شروع کر دیا گیا جس کے تحت مختلف پابندیاں بھی عائد کی جائیں گی۔ جگہ جگہ ڈور کی تیاری پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے، ڈور کی تیاری کے لیے حکومت کے ایس او پیز پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔ بسنت کے لیے ڈور صرف حکومت کے تعین کردہ مقام پر تیار کی جا سکے گی۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے جلو میں ڈور کی تیاری کے لیے جگہ مختص کرنے کا فیصلہ بھی کیا، اکتوبر میں رجسٹرڈ مینوفیکچررز کو ڈور لگانے کی اجازت دیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق رجسٹرڈ مینوفیکچررز کو مقررہ شرائط کے تحت ڈور لگانے کی اجازت دی جائے گی، ڈور کی تیاری اور فروخت کے عمل کو رجسٹریشن کے ذریعے ریگولیٹ کیا جائے گا جبکہ غیر رجسٹرڈ مینو فیکچرر کو ڈور بنانے یا فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ڈور کے معیار اور تیاری کے عمل کی کڑی نگرانی کی جائے گی، پتنگ بازی کے لیے محفوظ اور معیاری ڈور کی تیاری یقینی بنائی جائے گی۔