سعودی عرب میں شاہی خاندان کا ایک اور غمگین واقعہ پیش آیا ہے۔
ایوان شاہی کے مطابق، شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز کا بیرون ملک انتقال ہو گیا ہے۔ اس اطلاع کے مطابق، شہزادہ عبد اللہ بن فہد کی نماز جنازہ آج منگل کو ریاض کی جامع امام ترکی بن عبد اللہ مسجد میں عصر کی نماز کے بعد ادا کی جائے گی۔ایوان شاہی نے مرحوم کے لیے رحمت، مغفرت اور بلند درجات کی دعا کی ہے۔ یہ خبر اس وقت سامنے آئی ہے کہ اس سے قبل سعودی عرب میں مشرقی صوبے کے سابق امیر، شہزادہ محمد بن فہد، 75 سال کی عمر میں وفات پا گئے تھے۔
شہزادہ محمد بن فہد، شاہ فہد کے دوسرے بیٹے تھے، جن کا 1950 میں ریاض میں پیدا ہونے کے بعد ابتدائی تعلیم کیپٹل ماڈل انسٹیٹیوٹ سے حاصل کی۔ انہوں نے یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، سانتا باربرا سے معاشیات اور سیاست میں بیچلر کی ڈگری بھی حاصل کی تھی۔یہ وفات شاہی خاندان کے لیے ایک اور غم کی گھڑی ہے، اور ان کے لیے دعا کی جا رہی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔