انسدادِ سموگ مہم، 441 افراد گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس کی انسدادِ سموگ مہم، 441 افراد گرفتار کرلئے۔ فضائی آلودگیمیں ملوث فیکٹریوں، دکانوں اور بھٹوں کیخلاف446 مقدمات درج کئے گئے ۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے فیلڈ فورس کو ہدایت کی کہ آلودگی پھیلانے والے عناصر اور وہیکلز کیخلاف کریک ڈائون مزید تیز کیا جائے، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکے لگاکر کارروائی کی جائے۔