لاہور(خصوصی رپورٹ)سکولوں میں انسدادِ سموگ کیلئے سرگرمیاں کرانے کی ہدایت کردی گئی ۔بچوں کی سموگ سے آگاہی کیلئے سیمینار،فلیکس،بینرز،آرٹ مقابلیاور مضمون نویسی مقابلے کرائے جائینگے۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو سموگ آگاہی سرگرمیاں کرانے کیلئے مراسلہ بھجوا دیا۔سموگ سے متعلق سرگرمیوں کی تصاویر بھی محکمہ کو بھجوائی جائینگی۔