انسدادِ سموگ ،کریک ڈائون تیز

رواں سال4 ہزارچالان، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں جاری :ڈی آئی جی ٹریفک
لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور میں بڑھتی سموگ کو روکنے کیلئے ٹریفک پولیس رواں سال ابتک ساڑھے 4 ہزار گاڑیوں کے چالان کر چکی ،انسدادِسموگ کیلئے دھواں چھوڑنے والے گاڑیوں کیخلاف کریک ڈائون مزید تیز کر دیا گیا۔ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر کا کہنا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے اڈوں اور ٹرک اڈوں پر آگاہی مہم بھی جاری ہے۔آگاہی مہم کے ذریعے ٹرانسپورٹ کے مالکان کو زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے انجن درست کروانے کے احکامات دئیے گئے ہیں۔زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی جا رہی ہیں۔محکمہ ماحولیات سے ملکر بھی ٹریفک پولیس کارروائیاں کر رہی ہے۔انہوں نے کہا سموگ کی روک تھام پر کام کرنیوالے دیگر محکمے اپنا کام بہتر طریقے سے نہیں کر رہے جسکی وجہ سموگ پر کنٹرول نہیں ہو رہا۔