پنجاب میں تمام اکاؤنٹس دفاتر کے سسٹم اپ گریڈ کرنیکا حکم

 کمپیوٹرز میں ونڈو 10 انسٹال ، ریم کم از کم 16 جی بی ہونی چاہیے 
 اپ گریڈیشن کیلئے ’’سیپ‘‘20 دسمبرتک بند رکھا جا ئے ،اے جی پنجاب 
اسلام آباد (بیورو رپورٹ ) کنٹرولر جنرل اکاؤنٹس نے پنجاب کے تمام اضلاع کے اکاؤنٹس دفاتر کے کمپیوٹرائزڈ و ہارڈ ویئر سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ، اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب نے اکاؤنٹس آفسز کو 15 دسمبر تک سسٹم اپ گریڈ کرنے کے احکامات د ئیے ہیں۔کہا گیا سسٹم کی اپ گریڈیشن کیلئے 6 تا 20 دسمبر اکاؤنٹنگ سیپ (SAP) بند ر کھاجا ئے ، کمپیوٹرز میں ونڈو 10 انسٹال کی جائے، پروسیسر انٹیل ،آئی کور 5 یا زیادہ کا ہونا چاہیے، ریم کم از کم 16 جی بی ، کمپیوٹرز کی کم از کم سٹوریج 256 جی بی ،ایس ایس ڈی ہونی چاہئے، سسٹم کو اپ گریڈ نہ کرنے کی صورت میں سرکاری مالی امور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔