دینی مدارس کے بینک اکاؤنٹس کامسئلہ حل، اسلام آباد میں 24 اکاؤنٹس کھل گئے: علامہ طاہر اشرفی

تاریخی پیشرفت پر وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف اور  سٹیٹ بینک کے مشکور ہیں:چیئرمین  علما کونسل
اسلام آباد (آن لائن)  چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر محمود اشرفی نے نجی بینک کا دورہ کر کے دینی مدارس کے بینک اکاؤنٹس کھولنے کے عمل کا جائزہ لیا ہے، جہاں بینک عملے نے انہیں اس حوالے سے جاری کارروائی سے تفصیلی آگاہ کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی نے خوشخبری سنائی کہ اسلام آباد میں مدارسِ عربیہ کے بینک اکاؤنٹس کھلنے کا عمل کامیابی سے شروع ہو چکا ہے اور اب تک دارالحکومت میں مدارس کے 24 بینک اکاؤنٹس کھولے جا چکے ہیں۔ انہوں نے اس پیشرفت کو ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مدارس کے لیے بینک اکاؤنٹ کھولنے کا عمل اب انتہائی آسان بنا دیا گیا ہے۔علامہ طاہر اشرفی نے اس تاریخی پیشرفت پر وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا خصوصی شکریہ ادا کیا