فیز ٹو کے تمام منصوبے 30 جون 2026 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر
لاہور (خصوصی رپورٹ)واسا نے علامہ اقبال زون کی 33 یونین کونسلز میں سیوریج اور واٹر سپلائی کے نظام کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پانی اور نکاسی آب کے پرانے نظام کو جدید نفرسٹرکچر میں تبدیل کرنے کے لیے 87 سکیموں پر کام شروع کیا جائے گا۔فیز ٹو کے تمام منصوبے 30 جون 2026 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق منصوبے کے تحت علامہ اقبال زون کی 33 یونین کونسلز میں سیوریج اور واٹر سپلائی کے پرانے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔فیز ٹو میں مجموعی طور پر 87 سکیموں پر ترقیاتی کام شروع کیا جا رہا ہے، جن پر 87 کروڑ 3 لاکھ 75 ہزار روپے لاگت آئے گی۔ان منصوبوں کا مقصد شہر کے جنوبی علاقوں میں پانی کی فراہمی کو بہتر بنانا اور نکاسی آب کے مسائل کو مستقل طور پر حل کرنا ہے۔یونین کونسل 101 طلعت پارک، بابو صابو، خواجہ معین الدین، ٹرک اڈا اور روشن پارک میں سیوریج اور واٹر سپلائی سکیموں پر 20 کروڑ 69 لاکھ روپے خرچ کیے جائیں گے۔یونین کونسل 109 مصطفی پارک اور 108 حبیب ٹاو?ن کی سکیموں کے لیے 15 کروڑ 56 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔