آئندہ ہفتے یعنی 9 اور 10 دسمبر کو انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں شدید برفباری کا امکان ہے۔
موسمی پیشگوئی کے مطابق، درجہ حرارت منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے، جس سے سردی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔دریں اثنا، امریکہ کی کئی وسطی اور شمالی ریاستیں بھی برفانی طوفان کی لپیٹ میں ہیں۔ ان ریاستوں میں دو فٹ سے زائد برف پڑ چکی ہے، جس نے گھروں، عمارتوں اور سڑکوں کو ڈھانپ لیا ہے۔ مختلف ریاستوں میں برفباری اور سرد ہوائیں جاری رہنے کا سلسلہ جاری ہے۔
خراب موسم کی وجہ سے ملک بھر میں ہزاروں پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں، جبکہ متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ شکاگو میں نومبر کے مہینے میں برفباری کا ریکارڈ بھی قائم ہو گیا ہے، جو اس موسم کی شدت کو ظاہر کرتا ہے۔موسمی حالات کی خرابی سے زندگی کے مختلف شعبوں پر اثر پڑ رہا ہے اور حکام نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔