مری میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری، مزید 24 گھنٹوں میں اضافی برفباری متوقع

مری میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری، مزید 24 گھنٹوں میں اضافی برفباری متوقع

مری میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے، اور اب تک تقریباً 6 سے 7 انچ برف پڑ چکی ہے۔

ی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش اور شدید برفباری متوقع ہے، جس کے باعث مری اور گردونواح میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔پی ڈی ایم اے نے سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے اور احتیاطی اقدامات اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ متعلقہ ادارے اور پی ڈی ایم اے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الارٹ ہیں اور کنٹرول روم کے ذریعے موسم کی صورتحال پر مسلسل نگرانی جاری ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ ایمرجنسی کی صورت میں شہری ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔