لاہور میں شدید دھوپ اور گرم موسم جاری، آئندہ ہفتے بارش کا امکان بھی ظاہر

لاہور میں شدید دھوپ اور گرم موسم جاری، آئندہ ہفتے بارش کا امکان بھی ظاہر

محکمہ موسمیات کے مطابق،لاہور میں سورج پوری آب و تاب کے ساتھ چمک رہا ہے اور درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 47 فیصد ہے اور 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، جس سے موسم میں معمولی حد تک خوشگواری برقرار ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، تاہم آئندہ ہفتے کے دوران بارش اور بادل برسنے کے امکانات موجود ہیں۔