اسلام آباد میں پی ٹی آئی احتجاج سے قبل دفعہ 144 کی پابندی عائد

اسلام آباد میں پی ٹی آئی احتجاج سے قبل دفعہ 144 کی پابندی عائد

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کی کال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، اور کسی بھی غیرقانونی سرگرمی پر قانون حرکت میں آئے گا۔

انتظامیہ نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں حصہ نہ لیں، کیونکہ قانون فوراً کارروائی کرے گا۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے تمام پارلیمنٹیرین نے منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ اور اڈیالہ جیل کے باہر پرامن احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ اس احتجاج کا اعلان خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے اتوار کو کیا، جنہوں نے واضح کیا کہ اس احتجاج میں صرف اراکین اسمبلی شامل ہوں گے اور کوئی کارکن حصہ نہیں لے گا۔

سہیل آفریدی کے مطابق، اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر احتجاج کا مقصد عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف قائم مقدمات کی جلد سماعت کو ممکن بنانا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر تمام اراکین اسمبلی عمران خان کی بہنوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جمع ہوں گے۔