نیویارک (آئی این پی )امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ اگر امریکا نے ایران کی زیر زمین جوہری تنصیب 'فوردو' پر حملے کا فیصلہ کیا تو یہ ایک ایسا قدم ہوگا جس میں ہر موڑ پر سنگین خطرات موجود ہیں۔نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی فضائیہ کے بی-2 بمبار طیارے زمین سے آدھا میل نیچے واقع فوردو تنصیب کو نشانہ بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں لیکن اس کے لیے 30 ہزار پانڈ وزنی بم استعمال کرنا پڑے گا اور اس آپریشن میں کئی تکنیکی اور عسکری چیلنجز درپیش ہوں گے۔