اداروں کے درمیان قریبی رابطہ خطے میں امن و سلامتی کیلئے ناگزیر ہے:وفاقی وزیرداخلہ کی بحرینی ہم منصب سے ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی کی بحرین کے وزیرداخلہ جنرل شیخ راشد بن عبداللہ آل خلیفہ سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں دونوں ممالک کے عوام کے باہمی مفاد اور محفوظ مستقبل کیلئے شراکت داری مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔محسن نقوی نے کہا پاکستان اور بحرین کے درمیان برادرانہ تعلقات باہمی اعتماد اور احترام کی مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے اداروں کے درمیان قریبی رابطہ خطے میں امن و سلامتی کیلئے ناگزیر ہے۔