پاکستان ایک ذمہ دار ملک ، کبھی الزامات نہیں لگائے:طلال چودھری

اسلام آبادمیں امن و امان  کے لئے ٹھوس اقدامات ،  سیف نیبرہوڈ کے نام پر سروے پروگرام لانچ کیا جا رہا ہے
اسلام آباد ( آن لائن) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ  وفاقی دارلحکومت  میں امن و امان  یقینی  بنا نے  کے لئے ٹھوس اقدامات  کئے جارہے ہیں ،  سیف نیبرہوڈ کے نام پر سروے پروگرام لانچ کیا جا رہا ہے  ، کوئی گاڑی  یا موٹر سائیکل  بغیر الیکٹرانک ٹیگ کے اسلام آباد میں داخل نہیں ہوگا ۔  ہر گھر ، دفتر ،دکان کا  ڈیٹا انتظامیہ کے پاس موجود ہو گا ۔ پاکستان نے ہمیشہ شوائد کے ساتھ بات کی ، کبھی  الزامات نہیں لگائے ، بد قسمتی سے  ہمسایہ ملک صرف الیکشن میں کا میابی کے  لئے  ہمارے خلاف بیانیہ بناتا ہے ۔   ڈی سی اور آئی جی  اسلام آ باد  کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدر ی نے کہا اسلام آباد کچہری دھماکے کی تفتیش اور تحقیقات  جاری ہیں ۔ جلد ذمہ داران انصاف کے کٹہرے میں نظر آ ئیں گے ۔  انہوں نے کہا اسلام آباد بہت اہم شہر ہے ۔ یہاں کی  ایڈمنسٹریشن کی  ذمہ داریاں بھی دوسرے شہروں کے مقابلے میں  زیادہ ہیں ۔