دشمن اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے:طلال چودھری

  امن و امان کے قیام میں علماء￿  فرنٹ لائن کردار ادا کر رہے ہیں:شہداء   پاکستان کے اعزاز میں دعائیہ افطارمیں شرکت کے موقع پر گفتگو
 اسلام آباد( آن لائن ) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام شہداء￿  پاکستان کے اعزاز میں منعقد دعائیہ افطار تقریب میں خصوصی شرکت کی۔تقریب کے دوران شہداء￿  مسلح افواج اور پولیس کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، جبکہ ذکر، بیان اور اجتماعی دعا کا اہتمام بھی کیا گیا۔ اس موقع پر شہداء￿  کے درجات کی بلندی اور پاکستان کی سلامتی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔طلال چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہداء￿  کی قربانیاں قوم کا فخر ہیں اور انہی کی بدولت ملک محفوظ ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کے امن کے دشمن اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے کیونکہ پوری قوم متحد ہے۔انہوں نے علماء￿  کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ امن و امان کے قیام میں علماء￿  فرنٹ لائن کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ میں ان کی کاوشیں قابل تحسین ہیں