نشترکالونی میں ندیم ،سبزہ زار میں شہزاد ، کوٹ لکھپت میں عارف کولوٹاگیا
اقبال ٹا ئون،نصیر آباد سے گاڑیاں ، لوہاری ،باٹاپور سے موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں متعددوارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے،زیورات، موبائل فونز اور گاڑیوں سے محروم ہوگئے،بتایاگیاہے کہ نشترکالونی میں ندیم سے 4لاکھ 75ہزار روپے اور موبائل فون،سبزہ زار میں شہزاد سے4 لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون ، کوٹ لکھپت میں عارف سے 20 ہزارروپے اور موبائل فون ،ستوکتلہ میں جواد سے 40 ہزار روپے اور موبائل فون جبکہ شیرا کوٹ میں اویس سے 20 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا۔نواب ٹا ئون میں کمال حسن سے4 لاکھ 30 ہزار روپے اور موبائل فون ،سمن آ?باد میں جمشید سے 4 لاکھ روپے اور موبائل فون لوٹ لیا گیا۔اقبال ٹا ئون میں کاشف ،نصیر آباد میں عرفان کی گاڑیاں جبکہ لوہاری گیٹ سے نعیم، وحدت کالونی سے سلطان اور باٹاپور سے امجد کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔