ایس پی صدر کامختلف گرجا گھروں کا دورہ

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نے ڈویڑن کے مختلف گرجا گھروں کا دورہ کیا۔ترجمان پولیس کے مطابق ایس پی صدر نے ٹا ئون شپ اور گرین ٹا ئون کے گرجا گھروں کی سکیورٹی ڈیوٹی کو چیک کیا ،ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کو الرٹ ،سکیورٹی بارے بریف کیا۔ ڈاکٹر غیور خاں کے مطابق گرجا گھروں کے باہر گاڑیوں کی پارکنگ پر بھی اہلکار تعینات کئے گئے۔