پولیس ملازمین کے بچوں کے علاج کیلئے 88 لاکھ روپے جاری

لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب پولیس اپنے ملازمین کے قوت سماعت سے متاثرہ بچوں کی بہترین علاج و جلد از جلد بحالی کیلئے مصروف عمل ہے جس کے تسلسل میں آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے 6 متاثرہ بچوں کی کوکلئیر امپلانٹ اور بون میرو سرجریز کیلئے 88 لاکھ روپے فنڈز جاری کر دئیے ۔ کانسٹیبل محمد ارشد کی 3 سالہ بیٹی ام فروا کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری کیلئے 19 لاکھ 60 ہزار ، کانسٹیبل ندیم احمد کے 3 سالہ بیٹے محمد کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری کیلئے 19 لاکھ 60 ہزار ،کانسٹیبل عبدالحمید کے 4 سالہ بیٹے محمد ارحم کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری کیلئے 19 لاکھ 60 ہزار ،ٹریفک وارڈن محمد احد رشید کے 3 سالہ بیٹے احمد بلال کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری کیلئے 18 لاکھ 30 ہزار ،ہیڈ کانسٹیبل محمد حسن کی 4 سالہ بیٹی آمنہ بلال کے بون میرو ٹرانسپلانٹ کیلئے 10 لاکھ جبکہ ہیڈ کانسٹیبل محمد حفیظ کے 5 سالہ بیٹے طیب حفیظ کے کوکلئیر امپلانٹ آلات کی خریداری کیلئے 73 ہزار روپے جاری کئے گئے۔