پولیس ملازمین کے علاج کیلئے 21 لاکھ روپے جاری

لاہور (کرائم رپورٹر) پولیس ملازمین کے علاج کیلئے مزید 21 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دئیے گئے ۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا ریٹائرڈ اے ڈی ریاض الحق کو 5 لاکھ ،اے ایس آئی غلام مرتضیٰ کو 2 لاکھ ،جونیئر پٹرولنگ آفیسر محمد عرفان کو 1 لاکھ 85 ہزار،ڈی ایس پی محمد ادریس کو 1 لاکھ 75 ہزار ،کانسٹیبلوں اشفاق احمد اور یاسر علی کو ڈیڑھ لاکھ روپے فی کس،ریٹائرڈ ایس پی لیگل سید حسن محمود، جونیئر کلرک شاہد نذیر، ہیڈ کانسٹیبل علی احمد اور غازی نصیر احمد کو 1 لاکھ روپے فی کس ،سب انسپکٹر ساجد خان، اے ایس آئی اظہر محمود، کانسٹیبلوں وسیم جاوید اور سمیع آ کو مجموعی طور پر 3 لاکھ 55 ہزار روپے جاری کئے گئے