لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور سمیت مختلف اضلاع میں تعینات پولیس ملازمین کے سنگین بیماریوں کا شکار بچوں کے علاج کے لئے مزید 34 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دئیے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لاہور کے اے ایس آئی رضوان یوسف کو قوت سماعت سے محروم 2سالہ بیٹے کے کوکلئیر امپلانٹ کے لئے 19لاکھ 60ہزار روپے جاری کئے گئے۔ ٹریفک وارڈن زاہد محمود، ہیڈ کانسٹیبل صفدر اقبال، ڈرائیور کانسٹیبل گلزار احمد کو بچوں کے علاج کیلئیاڑھائی لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔اسی طرح دیگر ملازمین کے بچوں کیلئے بھی فنڈز جاری کئے گئے۔