پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کے علاج کیلئے رواں سال 4 کروڑ روپے جاری

لاہور (کرائم رپورٹر) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے رواں سال لاہور سمیت مختلف اضلاع میں تعینات پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کے علاج کے لئے 4 کروڑ روپے سے زائد فنڈز جاری کئے۔ترجمان کے مطابق 8 بچوں کی کوکلئیرامپلانٹ سرجریز کے لئے ایک کروڑ 32 لاکھ ، قوت سماعت کے دیگر عارضوں کا شکار 11 بچوں کے علاج کیلئے 8 لاکھ 19 ہزار روپے ،تھیلیسمیا سے متاثرہ 159 بچوں کو طبی اخراجات کے لئے ماہانہ 15 ہزار ، مجموعی طور پر 71 لاکھ 55 ہزار روپے جاری کئے گئے۔سیریبل پالسی سے متاثرہ 615 بچوں کے لئے ماہانہ 10 ہزار ، مختلف سنگین بیماریوں کا شکار 22 بچوں کیلئے 40 لاکھ ، کینسر اور بون میرو ٹرانسپلانٹ کے مرض میں مبتلا 7 بچوں کو 40 لاکھ 50 ہزار ،دل اور گردوں کی میجر سرجریز کیلئے 8 بچوں کے لئے 12 لاکھ 45 ہزار روپے جاری کئے گئے۔