پاکستان شاہینز کی شاندار بیٹنگ، عبدالصمد کی سنچری نے میلبرن رینیگیڈز کے لیے 179 رنز کا ہدف مقرر کیا

پاکستان شاہینز کی شاندار بیٹنگ، عبدالصمد کی سنچری نے میلبرن رینیگیڈز کے لیے 179 رنز کا ہدف مقرر کیا

ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی کے پندرہویں میچ میں پاکستان شاہینز نے عبدالصمد کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت میلبرن رینیگیڈز اکیڈمی کو جیت کے لیے 179 رنز کا ہدف دیا ہے۔

میلبرن رینیگیڈز اکیڈمی نے ٹاس جیت کر پاکستان شاہینز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ ابتدائی وکٹیں جلد گرنے کے باعث اوپنرز یاسر خان اور خواجہ نافع بغیر کھاتہ کھولے پویلین واپس لوٹ گئے۔ محمد فائق نے 21 اور معاذ صداقت 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پاکستان شاہینز کی ٹیم 55 رنز پر 4 وکٹیں گنوا چکی تھی، لیکن اس کے بعد جارح مزاج بلے باز عبدالصمد نے کپتان عرفان خان کے ساتھ 109 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔عبدالصمد 110 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، جبکہ عرفان خان 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان کی شاندار کارکردگی نے ٹیم کو ایک مضبوط ہدف دینے میں مدد دی۔