آپ کی فلمیں 50کروڑ بھی نہیں کماتیں، سنیل پال کا سلمان خان پر تند و تیز وار

 سلمان خان کو اتنی بڑی فین فالوئنگ اور بھاری بجٹ کے باوجود ناکام اور بے اثر فلمیں بنانے پر شرمندگی ہونی چاہیے:بھارتی کامیڈین
ممبئی (شوبز ڈیسک) معروف بھارتی کامیڈین اور اداکار سنیل پال نے بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان کو ان کی فلموں کی خستہ حال باکس آفس کارکردگی پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بالی ووڈ کے موجودہ رجحانات پر سوالات اٹھا دیے۔سنیل پال نے چھوٹے بجٹ کی مذہبی پس منظر پر مبنی فلم کی 500کروڑ روپے کی شاندار کامیابی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب کہ ایسی فلمیں تاریخ رقم کر رہی ہیں، وہیں سلمان خان جیسے بڑے سٹارز کی فلمیں 50 کروڑ روپے کمانے کے لیے بھی جدوجہد کر رہی ہیں۔کامیڈین کا کہنا تھا کہ سلمان خان کو اتنی بڑی فین فالوئنگ اور بھاری بجٹ کے باوجود ناکام اور بیاثر فلمیں بنانے پر شرمندگی ہونی چاہیے اور انہیں اپنے فلمی انتخاب پر ازسرِنو غور کرنا چاہیے۔سنیل پال نے واضح کیا کہ اب بالی ووڈ کے شائقین صرف ستاروں کی چمک دھمک کے بجائے اچھے مواد اور کہانی کو ترجیح دے رہے ہیں، جس کی وجہ سے روایتی بڑے فارمولا اسٹارز کو ناظرین مسترد کر رہے ہیں۔