اشتہاری کی فائرنگ، تھانیدار زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر)ملت پارک کے علاقے میں منشیات فروشی کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم نے گرفتاری سے بچنے کیلئے فائرنگ کرکے تھانیدار کو زخمی کر دیا پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد مقدمہ درج کرلیابتایا گیا ہے کہ ملت پارک میں منشیات فروشی کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم عقیل شاہد نے گرفتاری سے بچنے کیلئے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے اے ایس آئی عاصم کو زخمی کر دیاپولیس نے کارروائی کرکے ملزم عقیل شاہد کو گرفتار کرلیا پولیس نے زخمی اے ایس آئی عاصم کو طبی امداد کیلئے ہسپتال میں منتقل کردیا پولیس کے مطابق اے ایس آئی عاصم کو مبینہ طور پر اشتہاری ملزم عقیل شاہد کی فائرنگ سے گولیاں لگیں، منشیات فروشی کے مقدمے میں مطلوب ملزم عقیل شاہد کو تھانیدار عاصم نے روکاملزم عقیل شاہد نے گرفتاری سے بچنے کیلیے مبینہ فائرنگ کردی اے ایس آئی عاصم دوگولیاں لگنے سے زخمی ہوگیا،ملزم عقیل شاہد کو گرفتار کرکے سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی گئی۔