غلط دفعہ لگانے پر تھانیدار معطل

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنزلاہور محمد فیصل کامران نے تخفیف جرم کرنے پر ایس ایچ اوشادباغ سب انسپکٹر دلاور علی کو معطل کر دیا۔شہری الطاف حسین کی سرقہ بالجبر کی درخواست پر نوسربازی کا مقدمہ درج کیا گیا۔فیصل کامران کااس موقع پر کہنا تھا کہ غلط دفعات یا مقدمہ کمزور کرنا مجرم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے۔ اختیارات کا ناجائز استعمال ہرگز برداشت نہیں۔ انہوں نے پولیس افسران کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام سے ذیادتی کرنے والوں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں۔دیانتداری سے کام کریں یا گھر جائیں۔