لاہور، اشتہاری ملزمہ نے اینٹ مار کر تھانیدار کو زخمی کردیا

 اسلامپورہ میں منیبہ کو گرفتار ، کارِسرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کر لیا گیا 
 لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں اشتہاری ملزمہ نے مبینہ طورپر اینٹ مار کر تھانیدار کو زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او ویمن پولیس اسٹیشن نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ اسلامپورہ میں چھاپہ مارا جہاں اشتہاری ملزمہ منیبہ شاہین نے پولیس پر پتھرائو کیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پتھرا ئوکے دوران ایک اینٹ لگنے سے پیٹرولنگ گاڑی میں موجود انسپکٹرطارق زخمی ہوگیا جس کے بعد اسے فوری اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق اشتہاری ملزمہ منیبہ شاہین کو گرفتار کرکے کارِسرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔